مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں علی شمخانی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان میں امن و سلامتی کے سلسلے میں بھر پور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے اور پاکستان و ایران کے تعلقات دیرینہ، دوستانہ اور برادرانہ ہیں اور دونوں ممالک اسلامی ممالک میں جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک نے مشکل حالات میں ایکدوسرے کا بھر پور تعاون کیا ہے اور پاکستان ایران کو کبھی تنہا نہیں چھوڑےگا انھوں نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کا خواہاں ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران نے پاکستانی سیاسی اور فوجی قیادت کی خواہشات کا مثبت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی کا خواہاں نہیں ہے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کا خواہاں ہے لیکن اس سلسلے میں اپنے قومی اور ملکی وقار پر کوئی آنچ نہیں آنے دےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1861189
آپ کا تبصرہ